Saturday, August 29, 2009

نوبل انعام یافتہ ادیب و شاعر: مکمل فہرست 2007۔1901

نوبل انعام یافتہ ادیب و شاعر: مکمل فہرست 2007۔1901



نوبل پرائز کو تحقیقی و ادبی دنیا کے اہم ترین انعام کی حیثیت حاصل ہے۔الفریڈ نوبل سویڈن کا ایک مقبول ترین سائنسدان،انجینئراور ڈائنا مائٹ کا موجد تھا۔اس نے اپنی وصیت میں لکھا کہ اس کے ٹرسٹ سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم ہر سال مختلف شعبوں میں بہترین کام کرنے والوں کوبطور انعام دی جائے۔ نوبل پرائز شروع میں پانچ شعبوں میں دیاگیا جن میں فزکس،کیمسٹری،میڈیسن،ادب اورعالمی امن شامل ہیں۔بعد میں سویڈش اکیڈمی نے معاشیات کے شعبہ کا بھی اضافہ کر دیا۔یہ پرائز ہرسال 10 دسمبر کو سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہوم میں دیا جاتا ہے۔صرف عالمی امن کا انعام اسی دن ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں دیا جاتا ہے۔نوبل پرائز دینے کا آغاز 1901 سے کیا گیا۔
ذیل میں 1901 سے 2007 تک ادب کے شعبہ میں نوبل پرائز پانے والے ادیبوں اور شاعروں کی مکمل فہرست دی گئی ہے۔ فہرست میں سال انعام ، ادیب و شاعر کا نام ،تاریخ پیدائش وفات،ملک،اور ادبی حیثیت جیسی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
1901: سُولی پروڈہومSully Prudhomme (1837-1907)فرانس، شاعر

1902: تھیوڈورمامسن Theodor Mommsen (1817-1903) جرمنی، نثر نگار

1903: بیورن ستیارنے بیورنسن Bjrnstjerne Bjrnson (1832-1910) ناروے، شاعر

1904: فریڈرک مسٹرالFrdric Mistral (1832-1916) فرانس ، شاعر

1904: جوزایکگارےJos Echegaray (1830-1914) سپین، ڈرامہ نگار

1905: ہنرک سنکیوزHenryk Sienkiewicz (1846-1916) پولینڈ ، نثر نگار

1906: جیوسو کاردوسیGiosu Carducci (1835-1907) اٹلی، شاعر

1907: رڈیارڈ کپلنگRudyard Kipling (1865-1936) برطانیہ ، نثر نگار

1908: رڈولف کرسٹوف یوکنRudolf Christoph Eucken (1846-1926) جرمنی ، نثر نگار

1909: سلمیٰ لاجرلوفSelma Lagerlf (1858-1949)* سویڈن ، ڈرامہ نگار

1910: پال ہیسی Paul Heyse (1830-1914) جرمن ، ناول نگار

1911 : کونٹ میورک میٹرلنکCount Maurice Maeterlinck (1862-1949) بلجیم ، نثر

1912: گرہارٹ ہاپٹمین Gerhart Hauptmann (1862-1946) جرمنی ، ڈرامہ نگار

1913: رابندرناتھ ٹیگور Rabindranath Tagore (1861-1941) انڈیا ، شاعر

1915: رومین رولینڈ Romain Rolland (1866-1944) فرانس ، نثر نگار

1916: رنرون ہیڈن سٹم Heidenstam Verner von (1859-1940) سویڈن ، نثر نگار

1917: ہنرک پونٹوپیڈن Henrik Pontoppidan (1857-1943) ڈنمارک ، نثر نگار

1917: کارل اڈولف جیلرپ Karl Adolph Gjellerup (1857-1919) ڈنمارک

1919: کارل سپٹلر Carl Spitteler (1845-1924) سوئٹزرلینڈ ، شاعر

1920: نٹ ہیمسن Knut Hamsun (1859-1952) ناروے ، نثر نگار

1921 : اناطولے فرانس Anatole France (1844-1924) فرانس ، ناول نگار

1922: جسینٹوبینا ونٹے Jacinto Benavente (1866-1954) سپین ، ڈرامہ نگار

1923: ولیم بٹلر ییٹس William Butler Yeats (1865-1939) آئر لینڈ، شاعر

1924: ولیڈی سلاریمونٹ Wladyslaw Reymont (1867-1925) پولینڈ،نثر نگار

1925: جارج برنارڈ شا George Bernard Shaw (1856-1950) آئر لینڈ، نثر نگار

1926 : گرازیہ ڈیلیڈا Grazia Deledda (1871-1936)* اٹلی ، شاعر

1927: ہنری برگ سن Henri Bergson (1859-1941) فرانس ، نثر نگار

1928: سگرڈاَنڈسیٹ Sigrid Undset (1882-1949)* ناروے ، نثر نگار

1929: تھامس مان Thomas Mann (1875-1955) جرمنی ، نثر نگار

1930: سنکلیئر لیوس Sinclair Lewis (1885-1951) امریکہ ، ناول نگار

1931: ایرک ایکسل کارلفیلٹ Erik Axel Karlfeldt (1864-1931) سویڈن

1932: جون گالسورتھی John Galsworthy (1867-1933) برطانیہ ، شاعر

1933: آئیون بونن Ivan Bunin (1870-1953) روس، نثر نگار

1934: لوجی پیرن ڈیلو Luigi Pirandello (1867-1936) اٹلی ، نثر نگاڑ

1936: یوجین اونیلEugene O'Neill (1888-1953) امریکہ ، ڈرامہ نگار

1937: روجر مارٹن ڈو گارڈ Roger Martin du Gard (1881-1958) فرانس ، ڈرامہ نگار

1938: پرل ایس بک Pearl S. Buck (1892-1973)* امریکہ ، ناول نگار

1939: فرانس اِیمل سیلانپا Frans Eemil Sillanp (1888-1964) فن لینڈ، ناول نگار

1944: جوہانس ولہم جینسن Johannes Vilhelm Jensen (1873-1950) ڈنمارک ، نثر نگار

1945: گبریلا مسٹریل Gabriela Mistral (1889-1957)* چلی، شاعر

1946: ہرمن ہیس Hermann Hesse (1877-1962) سوئٹزر لینڈ ،ناول نگار Siddhartha

1947: آندرے ژید Andr Gide (1869-1951) فرانس، ناول نگار

1948: ٹی ایس ایلیٹ T. S. Eliot (1888-1965) برطانیہ ، شاعر

1949: ولیم فاکنر William Faulkner (1897-1962) امریکہ ، ناول نگار

1950: برٹرینڈ رسل Bertrand Russell (1872-1970) برطانیہ ، نثر نگار

1951 : پار لارجر کوِسٹ Pr Lagerkvist (1891-1974) سویڈن ،

1952: فرانکوس موریک Franois Mauriac (1885-1970) فرانس ، ناول نگار

1953: سرونسٹن چرچل Sir Winston Churchill (1874-1965) برطانیہ

1954: ارنسٹ ہیمنگوے Ernest Hemingway (1899-1961) امریکہ

1955: ہالڈر لاکسنیس Halldr Laxness (1902-1998) آئس لینڈ

1956: خوان رامون خی مے نز Juan Ramn Jimnez (1881-1958) سپین، شاعر

1957: البرٹ کامیو Albert Camus (1913-1960) فرانس ، نثر نگار

1958: بورس پاسٹرنک Boris Pasternak (1890-1960) سوویت یونین، نثر نگار و شاعر

1959 : سالویٹور قاسیموڈو Salvatore Quasimodo (1901-1968) اٹلی، شاعر

1960: سینٹ جان پرس Saint-John Perse (1887-1975) فرانس ،شاعر

1961: آئیو اینڈرک Ivo Andric (1892-1975) یوگوسلاویہ ، افسانہ نگار

1962: جان سٹائن بیک John Steinbeck (1902-1968) امریکہ، ناول نگار

1963: جارج سیفیرس Giorgios Seferis (1900-1971) یونان ، شاعر

1964: ژاں پال سارتر Jean-Paul Sartre (1905-1980) فرانس ، شاعر

1965: میخائل شولوخوف Mikhail Sholokhov (1905-1984) سوویت یونین ، نثر نگار

1966: شموئیل یوسف اگنون Shmuel Yosef Agnon (1888-1970) اسرائیل ، نثر

1966: نیلے ساچس Nelly Sachs (1891-1970) جرمنی/سویڈن ، شاعر

1967: میگول اینجل آسٹیوریس Miguel Angel Asturias (1899-1974) گاؤتے مالا،نثر

1968: کاواباتا Yasunari Kawabata (1899-1972) جاپان، ناول

1969: سیموئیل بیکیٹ Samuel Beckett (1906-1989) آئرلینڈ/فرانس، ڈرامہ و ناول

1970: الیگزینڈر سولزے نتسن Aleksandr Solzhenitsyn (1918) سوویت یونین، ناول نگار

1971: پابلو نرودا Pablo Neruda (1904-1973) چلی، شاعر

1972: ہنرخ بول Heinrich Bll (1917-1985) جرمنی،نثر

1973: پیٹرک وائٹ Patrick White (1912-1990) آسٹریلیا،نثر

1974: ایونڈ جونسن Eyvind Johnson (1904-1978) سویڈن، ناول نگار

1974: ہیری مارٹن سن Harry Martinson (1900-1976) سویڈن، شاعر

1975: یوجینیو مونٹیل Eugenio Montale (1896-1981) اٹلی ، شاعر

1976: سال بیلو Saul Bellow (1915-2005) امریکہ ، نثر

1977: وی سینٹے الیگزینڈرے Vicente Aleixandre (1898-1984) سپین ، شاعر

1978: آئزک باشیوس سنگر Isaac Bashevis Singer (1904-1991) امریکہ ، نثر نگار

1979: اوڈیسیس ایلائیطس Odysseus Elytis (1911-1996) یونان ، شاعر

1980: سسلا میلوز Czeslaw Milosz (1911-2004) پولینڈ/امریکہ، شاعر

1981: ایلیس کانیٹی Elias Canetti (1905-1994) بلغاریہ/برطانیہ، نثر نگار

1982: گبریل گارشیا مارکوز Gabriel Garca Mrquez (1928) کولمبیا ، ناول و افسانہ

1983: ولیم گولڈنگ William Golding (1911-1993) برطانیہ ، ناول نگار

1984: جروسلاؤسیفرٹ Jaroslav Seifert (1901-1986) چیکوسلاویہ ، شاعر

1985: کلاڈ سائمن Claude Simon (1913-2005) فرانس ، ناول نگار

1986: وول سوئنکا Wole Soyinka (1934) نائجیریا ، شاعر

1987: جوزف بروڈسکی Joseph Brodsky (1940-1996) روس/امریکہ، شاعر

1988: نجیب محفوظ Naguib Mahfouz (1911-2006) مصر، ناول نگار

1989: کامیلوجوسے سیلا Camilo Jos Cela (1916-2002) سپین، نثر نگار

1990: اوکتایو پاز Octavio Paz (1914-1998) میکسیکو، شاعر

1991: نڈائن گورڈیمر Nadine Gordimer (1923) جنوبی افریقہ، ناول نگار

1992: ڈیرک والکاٹ Derek Walcott (1930) ، سینٹ لوسیا ، شاعر

1993: ٹونی ما ریسن Toni Morrison (1931) امریکہ،شاعر

1994: کنزابورو اوے Kenzaburo Oe (1935) جاپان ، ناول نگار

1995: سیمس ہینے Seamus Heaney (1939) آئر لینڈ، شاعر

1996: وِسلاوا سمبورسکا Wislawa Szymborska (1923) پولینڈ، شاعرہ

1997: ڈاریو فو Dario Fo (1926) اٹلی، ڈرامہ نگار

1998: جوس سارامیگو Jos Saramago (1922) پرتگال، نثر نگار

1999: گوئنٹر گراس Gnter Grass (1927) جرمنی ، نثر نگار

2000: گاؤ زِنگ جیئن Gao Xingjian (1940) چین ، نثر نگار

2001: وی ایس نیپال V. S. Naipaul (1932) برطانیہ ، نثر نگار

2002: ایمرے کرٹیز Imre Kertsz (1929) ہنگری ، نثر نگار

2003: جے ایم کوٹزی J. M. Coetzee (1940) جنوبی افریقہ ، نثر نگار

2004: الفریڈجیلینک Elfriede Jelinek (1946) آسٹریا ، ناول نگار

2005: ہیرالڈ پنٹر Harold Pinter (1930) برطانیہ ، ڈرامہ نگار

2006: اورہان پاموک Orhan Pamuk (1952) ترکی ، ناول نگار
2007: ڈورس لیسنگDoris Lessing،1919برطانیہ،ناول نگار